انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب حکیم محمد بشیر الدین (پرویز ) ولد جناب محمد قادر محی الدین مرحوم ساکن ملک پیٹ قدیم کا 7 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی ملک پیٹ قدیم میں ادا کی گئی اور تدفین چنچل گوڑہ بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391603573 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عمادالدین فاروقی عرف شاہد فرزند ساکن بابا نگر جناب محمد یوسف الدین فاروقی مرحوم انعامدار بھینسہ کا پیر 10 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حصہ پھول باغ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ سلطان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9397087995 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد رفیق ولد جناب محمد حنیف مرحوم ریٹائرڈ پولیس ہیڈ کانسٹبل ساکن مدینہ نگر نزد ثمینہ ہاسپٹل یاقوت پورہ کا بعمر 72 سال 8 سال بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز ظہر مسجد محبوبیہ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین روبرو چنچل گوڑہ جیل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے موبائیل نمبر 8686203879 یا 9866766178 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالحکیم مالک شہزاد سپلائی کمپنی حسینی علم ولد جناب محمد عبدالسلام (مرحوم ) کا آج دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ حسینی علم مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین برق جنگ قبرستان پیٹلہ برج میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزند مسٹر محمد عبدالعظیم اور مسٹر محمد عبدالعلیم حال مقیم آسٹریلیا کے علاوہ اہلیہ محترمہ عائشہ بانو سابقہ لکچرر انوارالعلوم جونیر کالج شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب سید مجیب نمائندہ سیاست برائے نیوزی لینڈ کے بڑے برادر نسبتی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر محمد عبدالنعیم سے فون نمبر 9290973860 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ امام بی زوجہ جناب غلام نبی مرحوم ساکن فرحت نگر دبیر پورہ کا مختصر سی علالت کے بعد 9 اگست 2020 بروز اتوار بعمر 94 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد غوثیہ فرحت نگر دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بود علی شاہ کی کھڑکی عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 11 اگست کو بعد عصر مسجد غوثیہ فرحت نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 8367724998 ۔ 8686615186 پر ربط کریں ۔۔