انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب مرزا معین اللہ بیگ ولد جناب مرزا عبداللہ بیگ موظف ملازم محکمہ میڈیکل کا بعمر 83 سال بروز ہفتہ 11-30 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز اتوار مسجد جہاں آراء ہمایوں نگر میں ادا کی گئی ۔ اور فرسٹ لانسر کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885487590 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج لائق علی خاں ولد جناب محی الدین علی خان مرحوم ساکن صنعت نگر کا کل شام قلب پر حملہ کے باعث بعمر 73 سال اچانک انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 24 اگست کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848036528 ۔ 9908045678 پر ربط کریں ۔ مرحوم ، سابق ریاستی وزیر آندھرا پردیش جناب این ایم ڈی فاروق کے صمدھی اور جناب مجاہد صدیقی نمائندہ سیاست نارائن پیٹ کے بہنوائی تھے ۔ نماز جنازہ 22اگست کو مسجد عالم گیری شانتی نگر میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔۔

امریکہ میں انتقال
حیدرآباد :۔ جناب رفعت علی مرزا ولد نواب علی مرزا مرحوم حال مقیم ہوسٹن امریکہ کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ تدفین ہوسٹن امریکہ میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 09849074136 پر ربط کریں ۔۔