انتقال

   

حیدرآباد۔ سید شاہ حمزہ قادری ابن جناب سید شاہ حضرت قادری ریٹائرڈ انجینئر اودگیرکا 63 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین درگاہ شریف مقابل شاہ غوث کیفے شاہ علی بنڈہ میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم مسجدبمقابل شاہ غوث کیفے جمعرات کو بعد نماز عصر مقرر ہے۔مزید تفصیلات کیلئے فون 9966794933 ، 9398135501 پر ربط کریں۔

٭ جناب سعید بن عبود بن منیف النہدی کا 30 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین 31 اگسٹ کو بعد نماز فجر عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9391027081 یا 9290094786 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

٭ محمد عثمان انصاری ولد محمد عبدالحکیم مرحوم ساکن مغلپورہ کا منگل کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد علاء الدین مغلپورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات مسجد علاء الدین مغلپورہ میں بعد عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9177284354 یا 8142361842 پر ربط کریں۔