انتقال

   

حیدرآباد :۔ جناب مرزا نظیر بیگ ولد جناب مرزا مصطفی بیگ موظف ٹریننگ آفیسر اے ٹی آئی حیدرآباد کا 5 اکٹوبر 2020 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد پلٹن ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین چونٹی شاہ قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ زیارت 6 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد پلٹن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848335800 ۔ 7995857760 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد سبحان صابری ولد جناب نور محمد صابری مرحوم ریٹائرڈ انجینئر پوچم پاڈ پراجکٹ کا بروز پیر بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد بارکس میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز منگل 6 اکٹوبر کو جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391268786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد منظور محی الدین ولد جناب غلام محی الدین موظف ملازم محکمہ حیوانات کا بعمر 76 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کے بعد تدفین قبرستان احاطہ چراغ علی نل مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ (5) فرزندان اورایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم منگل کو بعد عصر مسجد مسکین مصری گنج میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9848802271, 7287023243 پر ربط کریں۔