انتقال

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( راست ) : الحاج محمد فرید الدین قادری کی اہلیہ محترمہ فاطمہ النساء بیگم ساکن قادری چمن کا منگل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد درگاہ قادری چمن میں ادا کی گئی جب کہ تدفین قادری چمن درگاہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک دختر اور ایک فرزند لطیف فرید الدین حال مقیم کناڈا شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 15 اگست کو بعد نماز عصر مسجد قادری چمن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949876152 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مسعود علی اقبال ولد جناب سید اقبال علی مرحوم کا بروز منگل رات 1-30 بجے کویت میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 13 اگست کو بعد نماز عصر مسجد فاطمہ ، راہول کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052997298 ۔ 9908719682 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ضلع نلگنڈہ کے مشہور و معروف حکیم جناب محمد تاج الدین مرحوم المعروف ( حکیم صاحب ) کی بڑی دختر و جناب سید حمید الدین عقیل نلگنڈہ کی والدہ محترمہ نزہت سلطانہ زوجہ جناب سید شعیب الدین راشد مرحوم کا منگل 10 اگست کو صبح 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن شام بعد نماز مغرب مسجد نور ( روبرو بس اسٹانڈ ) نلگنڈہ میں مرحومہ کے بڑے بھائی جناب محمد نور الدین انور نے پڑھائی ۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں فرزندان جناب سید حمید الدین عقیل ، جناب سید صلاح الدین اویس کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963842386 ۔ 9247876414 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ کنیز فاطمہ زوجہ جناب سید معین پاشاہ قادری کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد عزیز باغ ، ٹولی چوکی میں ادا کی گئی ۔ تفصیلات کیلئے 9885040704 پر ربط کریں ۔۔