انتقال

   


حیدرآباد۔5۔نومبر (راست) جناب سید تراب علی فرزند جناب سید علی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں مرحوم کے دو بھائی جناب سید عمر علی اور جناب سید داور علی شامل ہیں۔ جناب سید تراب علی نظام ٹرسٹ اور اس سے وابستہ اداروں سے منسلک رہ چکے ہیں اور حیدرآباد میں مذہبی اور سماجی حلقوں میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9849861231 اور 8885848484 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔