انتقال

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ سیدہ کنیز حیدر بنت مولانا سید ذاکر حسین رضوی مرحوم اہلیہ مولوی سید ہاشم علی عابدی مرحوم کا بہ عارضہ قلب انتقال ہوگیا ۔ میت 6 جنوری 10 بجے دن غسل کے لیے مقبرہ اعتصام الدولہ ، جام باغ لائی جائے گی ۔ بعدہ نماز جنازہ الاوہ سرطوق دارالشفاء میں الحاج مولانا سید لقمان حسین موسوی کی اقتداء میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ مجلس زیارت بروز جمعہ 4 بجے عصر حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر منڈی میر عالم مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8899664422 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ ممتاز بیگم زوجہ جناب ولی محمد انصاری کا 5 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نظیریہ پاٹی گڈہ کالونی بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین بوٹس کلب قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت بعد نماز عصر بروز جمعہ مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848685927 ۔ 9000018898 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یوسف خان عرف ممبئی والے یوسف بھائی ولد محبوب خان مرحوم ساکن سلطان شاہی کا 4جنوری 2022بروز منگل بعمر75سال انتقال ہوگیا نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد امراللہ شاہ صاحب والٹا چورہا مغلپورہ میں پڑھائی گئی۔ تدفین مصری گنج چراغ علی نل متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 6جنوری بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد امراللہ شاہ صاحب والٹاچورہا مغلپورہ میںمقرر ہے۔مرحوم 50سال سے ممبئی میں بلدی کنٹرکٹر تھے۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر :8309714872پر ربط پیدا کر سکتے ہے۔
٭٭ جناب حبیب صالح بن سالم العطاس کا 5 جنوری بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ رات 11 بجے مسجد عمر فاروق ؓ(فاروق نگر، جمال بنڈہ) میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔فاتحہ سہ یوم 7 جنوری بروز جمعہ بعد نماز عصر (4 بجے) مسجد عمر فاروق ؓ (فاروق نگر، جمال بنڈہ) میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان موجود ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9701818050 پر ربط کریں۔
شکاگو امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب علی اکبر جنیدی موظف ملازم محکمہ پنچایت راج میدک کی اہلیہ اور بنت جناب محمد نعمت اللہ ایڈوکیٹ مرحوم مدھول ضلع نرمل کا 4 جنوری 2022 کو شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 0116269057866 ۔ 9246549555 پر ربط کریں ۔۔