انتقال

   


حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( راست ) جناب نعیم الدین خان ساکن قاضی پورہ ولد جناب امیر الدین خان مرحوم کا بعمر 75 سال 18 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حسینی قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین غازی بنڈہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم منگل 20 ڈسمبر کو بعد نماز عصر مسجد حسینی شکر گنج میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مرحوم، جناب خالد انصاری کرسپانڈنٹ مدینہ ہائی اسکول جہاں نما کے خسر تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9100268807 یا 9700848556 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب حسن علی خان جاگیردار کیسرا کے فرزندجناب فاروق علی خان انجینئر کا قلب پر حملہ کی وجہ آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد باقر خان ریاست نگر میں ادا کی گئی۔ آبائی قبرستان ریاست نگر میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 20 ڈسمبر کو بعد نماز عصر مسجد باقر خان میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9866820274 پر ربط کریں۔
٭٭ محمد اشفاق احمد کا 17 ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد دیندار انجمن میں ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ تدفین خانقاہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر19 ڈسمبر کو بعد نماز فجر مسجد دیندار انجمن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون 7396105009 یا 9866618780 پر ربط کریں۔