انتقال

   

بھوپال پلی ۔ 11 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بھوپال پلی منڈل مہا دیو پور کے مشہور و معروف بزرگ شخص سیاست اخبار کے قدیم قاری اردو دان محمد رحمت اللہ خان عرف بڑے پاشا بھائی ، پوسٹ مین کا آج بروز چہار شنبہ 11 جنوری بعمر 85 سال انتقال ہوگیا ۔ وہ چند روز سے بہت ہی علیل تھے ۔ اردو زبان کیلئے انہوں نے کافی کاوشیں کی ۔ انتقال کی خبر عام ہوتے ہی سیاسی سماجی قائدین نے ان کے مکان پر پہنچ کر پرسہ دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا شامل ہے۔