انتقال

   

محبوب نگر : /22 جنور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ محبوب نگر کی معروف ہمدرد شخصیت جناب محمد بشیر الدین مؤظف سپرنٹنڈنٹ محکمہ تعلیمات کا آج شام 6 بجے انتقال ہوگیا ۔ مرحوم (75) برس کے تھے ۔ نماز جنازہ /23 جنوری بعد نماز ظہر مسجد شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں 4 فر زندان بشمول ڈاکٹر محمد سراج الدین اسسٹنٹ پروفیسر میڈیکل کالج کے علاوہ 2 دختران شامل ہیں ۔ مرحوم انتہائی خوش مزاج اور ملنسار طبعیت کے مالک تھے ۔ ملازمت پر سبکدوشی کے بعد سے وہ مسلسل سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے شبانہ روز مصروف رہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885980975 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔