انتقال

   

حیدرآباد۔ 25 جنوری ( راست ) جناب محمد غلام مصطفی متوطن بھونگیر ‘ ولد جناب محمد صدیق مرحوم حال مقیم رکھشا پورم ‘ معین باغ کا بروز چہارشنبہ 25 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 26 جنوری کو بعد نماز ظہر (1.30) مسجد بلال روبرو اے آر گارڈن‘ رکھشا پورم‘ معین باغ میں ادا کی جائیگی اور تدفین قبرستان احاطہ مسجد اجالے شاہؒ ‘ سعیدآباد میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون : 8332971321 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ ثریا فاطمہ بنت سید محمد احسن مرحوم ایڈوکیٹ اہلیہ جناب سید سجاد علی رضا کا آج صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 27 جنوری بروز جمعہ 4 ساعت عصر مسجد نورالعمراء نورخان بازار مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے مرحومہ کے بھائی جناب سید علی اکبر کے سیل 9885536449 پر ربط کریں۔