انتقال

   

کوہیر /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب شیخ محبوب علی مجاور ولد پاشو میاں مرحوم ساکن کوہیر حال مقیم حیدرآباد مہدی پٹنم کا بعمر 55 سال کا اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد کوہیر میں ان کے خالہ زاد بھائی محمد عقیل احمد نے پڑھائی اور تدفین ان کے آبائی قبرستان احاطہ درگاہ حضرت مولانا معزالدین ترکیؒ میں عمل میں آئی ۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ موجود ہے ۔ جلوس جنازہ میں دوست احباب نے شرکت کرتے ہوئے ان کے لواحقین کو پرسہ دیا ۔ مرحوم شیخ محبوب آم کے بہت بڑے تاجر تھے ۔ وہ شنکر پلی میں واقع آم کے گارڈن سے حیدرآباد مہدی پٹنم واپس آرہے تھے ۔ راستہ میں ایک ہوٹل میں چائے نوشی کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے کہ اچانک ان کے قلب پر حملہ ہوا ۔ وہاں سے سیدھے دواخانہ منتقل کیا گیا راستہ میں روح پرواز ہوگئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9989861797پر معلوم کرسکتے ہیں ۔