انتقال

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد قادر ولد حکیم محمد ظہیر احمد ( کلونجی والے ) کریم نگر کا قلب پر حملہ کے باعث صبح 9-30 بجے ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا ۔۔
٭٭ جناب سید غلام علی عرف بابا ولد جناب سید فرید شاہ مرحوم ساکن بازار گارڈ کا 10 فروری 2023 بروز جمعہ اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین مسجد قطب شاہی بازار گارڈ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 7 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9000610011 یا 9000099970 پر ربط کریں۔