انتقال

   


حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ امین النساء بیگم زوجہ جناب محمد لائق علی مرحوم موظف صدر مدرس جی یو پی ایس ساکن کوکا ٹٹی پیٹلہ برج کا بعمر 88 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد برق جنگ پیٹلہ برج میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان متصل مسجد برق جنگ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں کلیم اللہ پرویز کے بشمول تین فرزندان و چار دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ کو بعد نماز عصر مسجد برق جنگ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177494237 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ زاہدہ سلطانہ زوجہ جناب سید حسین سابق ڈائرکٹر آڈٹ ڈپارٹمنٹ ساکنہ رام کوٹ کنگ کوٹھی کا 16 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ فرزند کے امریکہ سے آمد کے بعد نماز جنازہ اور تدفین کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703372794 پر ربط کریں ۔۔