انتقال

   

حیدرآباد ۔ یکم مارچ ( راست ) جناب شیخ عبدالسلام ولد شیخ عبدالقادر مرحوم ساکن کالی مسجد دبیرپورہ ریٹائرڈ ایمپلائمنٹ آفیسر کریم نگر کا یکم مارچ کو بعمر 77سال بعد نماز فجر قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کالی مسجد دبیرپورہ میںبعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9177607016 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب مرزا مہدی علی ابن مرزا صفدر علی کا کل انتقال ہوگیا ۔ مجلس زیارت 2 مارچ 4بجے شام الاوہ ملا رضوی منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ مولانا ہادی علی مہدی بیان کریں گے ۔ مزید معلومات فون نمبر 7981729914 ، 9700152024 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب مرزا سرور علی بیگ ( سہیل) ولد مرزا اطہر علی بیگ حال مقیم جاپان کا جاپان میں انتقال ہوگیا ۔ میت جاپان سے ذریعہ طیارہ 2مارچ کو حیدرآباد پہنچیں گی ۔ 10بجے دن دائرہ میر مومنؒ سلطان شاہی میں نماز جنازہ اور تدفین عمل میں آئے گی ۔ مجلس زیارت 13 مارچ 4بجے دن الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا سید حنان رضوی بیان کریں گے ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9703574740 ، 8686610110پر ربط کریں ۔