انتقال

   

دیگلور ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب سدّی رحمان دیسائی ولد سدّی حسین دیسائی ( پروپرایٹر دیسائی ہوٹل، لوہیا میدان) ساکن محلہ گڑھی گلّی، گنبد بیس، دیگلور کا 14 مارچ کی دوپہر اچانک قلب پر حملے کے باعث انتقال ہو گیا اُن کی عمر 68 سال تھی۔11 بجے شب جامع مسجد دیگلور میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور درگاہ حضرت سید شاہ ضیاء الدین رفاعی رحمتہ اللہ علیہ سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوی ، دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے موبائل نمبر 9922277751 ، 9922277730 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔