انتقال

   

حیدرآباد۔/15 مارچ، ( راست ) جناب حبیب عبدالقادر الحامد ( حبیب قلی ) مالک بسم اللہ ٹراویلس کے چھوٹے بھائی جناب حبیب حسن الحامد ولد حبیب علوی الحامد کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 15 مارچ بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ فتح دروازہ میں ادا کی گئی۔ تدفین تکیہ عبداللہ بن علی مصری گنج میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391054179 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج خواجہ طاہر علی ولد حضرت خواجہ ہدایت علی موظف سروے آف انڈیا ساکن عثمان پورہ چادر گھاٹ متوطن کنوارم ضلع میدک کا علالت کے بعد آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چیونٹی شاہ میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے اور پانچ صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686600689 ۔ 9000999769 پر ربط کریں ۔۔