انتقال

   

کوہیر /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کے موضع مدری کے محمد پاشاہ پٹیل کی اہلیہ محترمہ نازیہ بیگم کا بعمر 29 سال مختصر سی علالت کے بعد علاج کے دوران حیدرآباد میں واقع عثمانیہ دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی نماز جنازہ کل شام جامع مسجد مدری میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین ان کے آبائی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ ان کے پسماندگان میں ایک معصوم لڑکی موجود ہے ۔ اس موقع پر محمد تنویر الدین اقلیتی کمیشن رکن ریاست تلنگانہ نے فون کرکے محمد خواجہ پٹیل کو پرسہ دیا ۔