انتقال

   

حیدرآباد۔ 23 اپریل (راست) جناب محمد غوث محی الدین ولد محمد نظام الدین سب رجسٹرار وظیفہ یاب کا 23 اپریل 2023 کو انتقال ہوگیا۔ تدفین 24 اپریل کو بعد فجر قبرستان متصل مسجد الٰہی چادر گھاٹ عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9866091800 یا 80008909573 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب شبیر خاں (میلاد خوان) ولد حسین خان زمیندار موضع چنگومل، ساکن دیوان دیوڑھی کا بروز اتوار 23 اپریل 2023 کو بعد نماز فجر مختصر سی علالت کے باعث دواخانہ عثمانیہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں ادا کی گئی۔ تدفین آبائی قبرستان بیدر واڑی بیگم بازار عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9399941978 پر ربط کریں۔