انتقال

,

   


حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( راست ) : نواب محمد انوار الدین خاں شہید والا جاہی مرحوم کے پوتے نواب محمد علی خاں والا جاہی کے فرزند نواب محمد کلیم اللہ خاں والا جاہی کے فرزند نواب محمد احمد اللہ خاں والا جاہی کا بروز منگل 6 جون کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین مقبرہ والا جاہی ، آصف نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان محمد رحیم اللہ خاں والا جاہی ، محمد فصیح اللہ خاں والا جاہی اور محمد داور علی خاں والا جاہی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 8 جون بعد نماز عصر مسجد قبا ، تالاب کٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394662854 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب رضوان سلیم ولد محمد سراج الدین مرحوم حال مقیم لال ٹیکری کا 7 جون بروز چہارشنبہ 73 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی دارالعرفان لال ٹیکری میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان بورہ بنڈہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7893834264 یا 9030274686 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب عبدالقدیر ( رفیق ) ولد جناب عبدالباسط مرحوم ساکن ٹولی چوکی کا 6 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد مولا علی قادری چمن میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 8جون جمعرات کو بعد عصر مسجد مولا علی قادری چمن فلک نما میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ، دو ختران شامل ہیں۔ معلومات 9908348507 یا 8919182278 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد علی انصاری سابق ملازم اسٹیٹ سنٹرل لائبریری حیدرآباد کا 7 جون 2023 کو انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں محمد جلیل انصاری ( سعودی عرب ) چیرمین ویژن این آر آئز فورم، ویژن گروپ آف اسکولس، خلیل انصاری، شکیل انصاری ( کناڈا ) اور عقیل انصاری حیدرآباد کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ جمعرات 8 جون کو مسجد حضرت بخاری شاہ ؒ سعید آباد میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان حضرت بخاری شاہ ؒ سعید آباد میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9959747713 پر ربط کریں۔
٭٭ سلطان الواعظین حضرت سید مرتضیٰ بادشاہ قادری زرین کلاہ کی صاحبزادی الحاجہ سیدہ آمنہ الفاطمہ سلطان صاحبزادی زوجہ حضرت ڈاکٹر سید عبدالرحمن قادری طاہر کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز منگل6 جنوری 2023 کو بعد نماز عشاء مسجد حضرت سید محی الدین پاشاہ قادری زرین کلاہ نور خاں بازار میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ شریف حضرت سید شاہ نور العلن نقشبندی قادری اصفیاء باغ، باغ قادرالدولہ رین بازار یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ، حضرت سید قبول بادشاہ قادری شطاری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ (جانشین حضرت سلطان الواعظین ) اور مولانا سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ رکن اسمبلی یاقوت پورہ کی ہمشیرہ اور حضرت سید عبدالولی قادری علیہ الرحمہ کی بھاوج ہوتی تھیں۔ فاتحہ سیوم 8جون بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد حضرت سید محی الدین پاشاہ قادری زرین کلاہ نور خاں بازار میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9010995261 یا 9866112393 پر ربط کریں۔
جدہ سعودی عرب میں انتقال
حیدرآباد۔/7 جون، ( راست ) ڈاکٹر محمد انور الدین محمود ولد محمد مظہر الدین محمود مرحوم ساکن کملا پوری کالونی حال مقیم سعودی عرب کا سعودی جرمن ہاسپٹل جدہ میں 6 جون 2023 کی شام کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ تجہیز و تدفین 7 جون کو جدہ ہی میں ہوئی ۔ مرحوم، ڈاکٹر اصفیہا پروین سابق پرنسپل شادان کالج خیریت آباد کے شوہر تھے۔ تفصیلات کیلئے 9959063365 پر ربط کریں۔ بعد نماز جمعہ 9 جون کو فاتحہ سیوم مسجد عالیہ گن فاؤنڈری میں مقررہے۔