انتقام لینے شامی نوجوان نے ماں، بہن اور بیٹی کو قتل کردیا

   

دمشق: شامی نوجوان نے دیر الزورعلاقے میں اپنی بوڑھی ماں، بہن اور چھوٹی بیٹی کو سوتے میں ہلاک کر کے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔ العربیہ نیٹ کے مطابق شامی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دیر الزور علاقے کی العشار پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ ایک مکان میں تہرے قتل کی واردات ہوئی ہے۔جائے وقوعہ کے معائنے سے پتہ چلا کہ گھر میں دو عورتوں کی نعشیں ہیں۔ ان میں ایک بوڑھی خاتون کی تھی جس کا نام فوز بتایا جاتا ہے اور وہ قاتل کی ماں تھی۔ دوسری نعش اسرا نامی خاتون کی تھی جو قاتل کی بہن تھی۔ علاوہ ازیں ایک 4 سالہ بچی کی نعش بھی برآمد ہوئی۔ شامی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا کہ موت کی وجہ سر پر ضرب تھی۔ قاتل نے تینوں کو سوتے میں سر پر وزنی پتھر مار کر ہلاک کیا تھا۔