انتیلیا بم خوف معاملہ۔ممبئی پولیس کے جوان سچن واز کو این ائی اے نے کیاگرفتار

,

   

ممبئی۔ایک بڑی تبدیلی میں مذکورہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے) نے ہفتہ کی رات کو ممبئی پولیس کے جوان سچن واز کو صنعت کار مکیش امبانی کے قریب انتیلیا کے قریب میں دھماکو اشیاء سے بھری ایس یو وی کی دستیابی کے معاملے میں گرفتار کرلیاہے۔

این ائی اے نے اپنے ایک سرکاری بیان میں کہاکہ ”اے پی ائی ممبئی پولیس کرائم برانچ سچن وازے کو 25فبروری2021کے روز مکیش امبانی کے قریب کے قریب میں دھماکواشیاء سے لیز گاڑی رکھنے کے معاملے میں رول ادا کرنے اور ملوث ہونے پر گرفتار کرلیاگیاہے“۔

مذکورہ اے پی ائی کو ائی پی سی کی دفعات 286‘465‘473‘506(2)‘120بی اور ایس ایس ایکٹ1908‘4اے‘ بی ائی کے تحت گرفتار کیاگیاہے

YouTube video

ہفتہ کی دن صبح سے جاری 12گھنٹوں سے زائد کی پوچھ تاچھ کے بعد این ائی اے نے وازی پر اپنا شکنجہ کسا اور نصف رات سے قبل گرفتار کرلیا ہے
ہیرین
جس گاڑی میں دھماکو اشیاء ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے گھر کے قریب سے دستیاب ہوئے تھے اس گاڑی کے مالک ہیرین کی نعش تھانے میں 5مارچ کو پانی سے دستیاب ہوئی تھی۔ مانسوکھ ہیرین کی پراسرار موت کی بھی جانچ سچن وازے ہی کررہے تھے
اے ٹی ایس مہارشٹرا اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے
قبل ازیں ضلع تھانے کے پڑوس میں سی آر پی سی کی دفعہ 438کے تحت درخواست گذار نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ تاہم سیشن کورٹ نے 19مارچ تک سنوائی کو ملتوی کیا اور تحقیقاتی عہدیدار کو ہدایت دی کہ جواب میں وہ حلف نامہ داخل کریں۔ چہارشنبہ کے روز وازنے ہیرین کی پراسرار موت میں ان کی بیوی کے ملوث ہونے کا الزام لگایاتھا