انجینئرس کو رام سیتو‘ گیتا اور ایورویدا پر تحقیق کرنے چاہئے تاکہ حقائق منظرعام پر لاسکیں‘ ایچ آر ڈی منسٹر کا بیان

,

   

ائی ائی ٹی کھرگپورمیں 65ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی سائنسی اور تکنکی پروگریس کا روحانیت میں مضبوط بنیاد ہے

وزیر انسانی وسائل ترقی رامیش پوکھریال نیشانک نے منگل کے روز ملک کی تعمیر کرنے والے انجینئرس نے سے استفسار کیاکہ وہ رام سیتو‘ گیتا‘ سنسکرت اور ایورویدا پر تازہ تحقیق کریں تاکہ حقائق کو پتہ چلاسکے۔

ائی ائی ٹی کھرگپورمیں 65ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی سائنسی اور تکنکی پروگریس کا روحانیت میں مضبوط بنیاد ہے۔

پوکھرایال دنیا یوگا‘ ویداس او رایورویدا کی بات کررہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ”سنسکر ت دنیا کی سب سے قدیم زبان ہے۔ آج تک کوئی یہ ثابت نہیں کرسکا ہے کہ اس سے قبل کوئی زبان تھی۔

جب ہم ایسے کہتے ہیں تو لوگ ہم پر ہنستے ہیں‘ میں طلبہ پر زوردیتے ہوں کہ وہ اس ضمن میں تازہ تحقیق کریں اور اس بات کو ثابت کریں“۔

رام سیتوکی تعمیر کرنے والے قدیم ’انجینئرس‘ کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”جب ہم پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں‘ تو ہمیں یاد آتا ہے کہ کس طرح ہمارے انجینئرس نے رام ستیو کی تعمیر کی تھی۔

ہمارے مجوزہ انجینئرس کو اسکا مطالعہ کرنا چاہئے۔ اس کے متعلق پوشیدہ حقائق کی جانکاری کے لئے اس ضمن میں تازہ ریسرچ انہیں ضرور کرنا چاہئے“۔

انہوں نے ارکیالوجیکل سروے آف انڈیاکی سونچ پر سوال اٹھایا اس میں انہوں نے کہاتھا کہ رام سیتو کے انسانی ہاتھوں سے تعمیر برج کے طور پر ثابت کرنے والا کوئی بھی سائنسی یاتاریخی ثبوت موجود نہیں ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ”یہاں پر نئے انجینئرس کا ایک ریسرچ ہونا چاہئے تاکہ مختلف ہرٹیج شاہکار جیسے رام سیتو کے متعلق دنیا کو واقف کروایاجاسکے اور یہ بتایاجاسکے کے صدیوں قبل ہم نے کیا تعمیرکیاہے“