سرینگر: شمالی کشمیر کے محبوس رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال آٹھویں دن بھی جاری رہی جس وجہ سے ان کی صحت بگڑگئی اوراب انہیں نئی دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔دریں اثناء دہلی ہائی کورٹ نے جموں و کشمیرمیں مبینہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے ملزم اور بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی پیرول تحویل کے مطالبے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔