اندرون ایک ہفتہ چکن کی قیمت میں دوگنا اضافہ

   

ایک ہفتہ قبل کی قیمت 180 روپئے فی کیلو تھی جو اب بڑھ کر 220 تا 240روپئے فی کیلو ہوگئی
حیدرآباد ۔ 18ڈسمبر ( سیاست نیوز) ایک ہفتہ میں چکن کی قیمتوں دو گنا اضافہ ہوگیا ۔ ایک ہفتہ قبل 180روپئے فی کیلو فروخت ہونے والا چکن اب 240 تا 280 روپئے فی کیلو فروخت ہورہا ہے ۔ رٹیل میں فروخت ہونے والے چکن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ۔ ایک ہفتہ قبل 150 تا 180 روپئے فی کیلو چکن فروخت ہوا تھا ۔ اب ریٹیل میں چکن کی قیمت میں فی کلو 80 تا 90 روپئے کا اضافہ ہوا ہے ۔ اتوار کو فی کیلو چکن 220 تا 240 روپئے فروخت ہوا ہے ۔ برائلر چکن کے علاوہ دیسی چکن کی قیمت میں بھی 100 تا 150 روپئے کا اضافہ ہوا ہے ۔حیدرآباد میں چند دنوں سے آن لائن گوشت کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اواخر ہفتہ میں مزید فروخت ہوتا ہے ۔ ای کامرس سائیٹس ، فوڈ ڈیلیوری ایپس پر بھی بڑے پیمانے پر آرڈس وصول ہورہے ہیں۔ عام مارکٹ میں 200روپئے فی کیلو چکن فروخت ہورہا ہے تو موبائیل ایپ میں کوالیٹی کے نام پر 250 تا 280 روپئے فی کیلو فروخت ہورہا ہے ۔ ہندو برادری کے مقدس ماہ کارتیکا میں ایپ ڈیلیوری اداروں نے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ میں فروخت کیا ۔ اب اس پلیٹ فارم پر ڈیلیوری چارجس کے ساتھ 310 روپئے فی کیلو فروخت کیا جارہا ہے ۔ دونوں تلگو ریاستوں میں چکن قیمتوں کی یہی صورتحال ہے ۔ مٹن 800 تا 1000 روپئے فروخت ہورہا ہے ۔ شادیوں کے سلسلہ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کرسمس نیا سال ، سنکرانتی تہواروں کے پیش نظر چکن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں ۔ ساتھ ہی مرغی کے انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ ن