اندور میں ہیلت ورکرس پر سنگباری

,

   

٭ مدھیہ پردیش کے اندور میں ٹٹ پٹی بھکل بستی کے مکینوں نے ہیلت ورکرس پر سنگباری کی۔ ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جارہا ہے کہ مقامی افراد ہیلت ورکرس پر برہم ہیں۔ کورونا وائرس وباء کے پیش نظر عوام کی جانچ کرنے اور اسکریننگ کے لئے جب ہیلت ورکرس یہاں پہونچے تو مقامی لوگوں نے برہمی ظاہر کی اور ان کو مار بھگانے کیلئے سنگباری کی۔ اس واقعہ کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف ایک کیس درج رجسٹر کرلیا گیا۔