اندور : چوکیدار چور ہے کے پوسٹرس ٹرین پر چسپاں کرنے پر کانگریس کارکنوں پر کیس درج 

,

   

اندور :مدھیہ پردیش کے اندور شہرمیں چوکیدار چور ہے کے پوسٹرس ٹرین پر چسپاں کرنے پر کانگریس بعض کارکنو ں کے خلاف ایک کیس درج کرلیاگیا ہے ۔ ویسٹرن ریلوے کے سینئر پی آر او جتیندرکمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیشن پر کھڑی اندور سے احمد آباد جانے والی شانتی ایکسپریس جو اسٹیشن پر کھڑی ہوئی تھی آج کچھ لوگوں نے اس پر قابل اعتراض پوسٹرس لگادیئے ہیں ۔ جب ہمیں اس با ت کی اطلاع ہوئی تو ہم نے اسے فوری نکالنے کی ہدایت دی ہے ۔

ہم نے خاطیو ں کے خلاف ریلوے ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرلیا ہے ۔ اسی دوران پتہ چلا کہ کانگریس کے کچھ کارکنو ں نے یہ حرکت کی ہے ۔ ان پوسٹرس میں کانگریس صدر راہل گاندھی ، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ مدھیہ پردیش کے کانگریس سکریٹری وویک کھنڈیلوال کی تصاویر شائع ہیں ۔ کھنڈیلوال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پارٹی کے قومی صدر جو کہتے ہیں کہ وہ ساری دنیا کو پتہ چلے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی کارکنوں نے جو پوسٹرس ’’ چوکیدار چور ہے ‘‘ کے چسپاں کئے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو پتہ چلے کہ ہمارا وزیر اعظم چور ہے۔