برلن: جرمنی نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ‘ انروا’ کے خلاف لگائی گئی پابندی کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے یہ پابندی لگانے کا بل پیر کے روز منظور کیا ہے۔جرمنی کے انسانی حقوق پالیسی اور انسانی امداد کے شعبے کے سربراہ لوئسی امٹسبرگ نے بھی اس بارے میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی اس پابندی سے ‘ انروا’ کا غزہ میں ریلیف کا کام متاثر ہو گا۔ اسی طرح مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں بھی ریلیف کا کام متاثر ہو گا۔