انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں: اقوام متحدہ

   

نیویارک ۔ اقوام متحدہ نے افغانستان میں حکومت اور طالبان پر زور دیا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ عالمی ادارے نے تنبیہ کی ہے کہ بصورت دیگر اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے منگل کو بتایا گیا ہے کہ طالبان کی پیش قدمی اور اسے روکنے کے لیے افغان دستوں کے فضائی حملے بھاری جانی و مالی نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔ ان دنوں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا عمل جاری ہے، جو اپنے آخری مراحل میں ہے۔ ایسے میں طالبان ملک کے وسیع تر علاقوں پر قابض ہوتے جا رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں افغان شہری نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں۔