حیدرآباد۔/25ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس اجل بھویاں نے عوام کو انصاف رسانی کیلئے موثر کارروائی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ریاست کی عدالتیں عوام کے دستوری حقوق کے تحفظ کیلئے تیار ہیں۔ جسٹس اجل بھویاں آج نظام آباد ضلع کلکٹریٹ میں لیگل سرویسس اتھاریٹی کے پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے روٹری کلب کی جانب سے 150 معذورین میں آلات تقسیم کئے اور روٹری کلب کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی خدمت کے جذبہ کے تحت رضاکارانہ اداروں کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر جسٹس نوین راؤ، جسٹس سریدھر، ضلع جج کے سنیتا اور ضلع کلکٹر نارائن ریڈی موجود تھے۔ر