انـتـقـال

   

٭ سید علی ابراہیم نجم الدین عرف لاڈلے مشائخ ولد حضرت سیدا سمٰعیل ذبیح اللہ شاہ خدانمائی کا 12 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مسجد چوک میں بعد عصر 14 جولائی کو مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9848932814 ، 9182014202 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید اظہر حسینی ولد سید اکبر حسینی مرحوم ریٹائرڈ سینئر اکاؤنٹنٹ پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف سنٹرل گورنمنٹ ساکن فتح دروازہ (حال مقیم امریکہ) بعمر 85 سال 9 جولائی بروز جمعرات لاس اینجلس کیلیفورنیا میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ تدفین وہیں پر عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے سید محمد اکبر حسینی، سید محمد اطہر حسینی شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9133424422 ، 9381767297 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭ جناب محمد عابد خان کے ہم زلف محمد نعیم الدین ولد محمد فیاض الدین کا 11 جولائی کو رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار بوقت 10 بجے دن بمقام مسجد آمنہ پیراماونٹ میں ہوئی۔
٭ جناب سید محمد ذکی اللہ موظف ملازم محکمہ سیریکلچر ، ساکن سن سٹی حیدرآباد ولد جناب سید محمد یحییٰ مرحوم کا بعمر 71 سال اتوار 12 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ال فیصل سن سٹی میں بعد ظہر مولانا سید شجاع الدین عمار کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان لنگر ہاوز میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان سید محمد صفی اللہ، سید محمد نجیح اللہ اور سید محمد وجیہہ اللہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مرحوم، جناب سید اکرم حسین ترمذی ( مرحوم موظف پرنسپل اورینٹل کالج حمایت نگر ) کے برادر نسبتی اور جناب سید اسعد حسین ترمذی ( ملازم وقف بورڈ ) کے حقیقی ماموں اور سمدھی تھے۔ دیگر تفصیلات کے لئے 9985222469 یا 9059836086 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭ ڈاکٹر غؤثیہ بیگم اہلیہ مرحوم جناب سید نصیر الدین فارماسسٹ ریلوے ,ڈپارٹمنٹ کا انتقال ہفتہ 11 جولائی کو ہوا۔ تدفین نزد احاطہ روضہ حصرت شاہ راجو قتال ؒ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر9247786893 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
٭ مولانا محمد آصف اسد ( کالے پتھر برتن کی دکان ) ولد محمد عارف صاحب مرحوم کا بعمر 49 سال ہفتہ 11 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد شیخین کالا پتھر مصری گنج میں ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم 14 جولائی منگل کو بمکان مرحوم بعد نماز ظہر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801739058 ، 8686907920 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭ جناب سید رضی اللہ حسینی اسوسی یٹ پروفیسر بی جے آر کالج موظف ولد سید پیران حسینی صاحب مرحوم موظف محکمہ تعلیمات کا 11 جولائی کو 8:15 بجے شب انتقال ہوگیا۔ موصوف ممتاز شاعر دکن مسرور ہاشمی مرحوم کے چھوٹے بھائی تھے۔ اتوار کو بعد نماز عصر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں نماز جنازہ پڑھائی گئی اور اس سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9885278343 ، 9885634047 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭ جناب علیم الدین احمد انصاری ولد جناب محی الدین احمد انصاری مرحوم مقیم شیام نگر کالونی سیف آباد کا 11 جولائی شنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد فیصل سالم سیف آباد میں پڑھائی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد الماس چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں زوجہ اور فرزند تمیم الدین احمد انصاری شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون 8801285991 ، 8686663402 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭ جناب محمد سلیم ( حمید الدین ) ولد جناب محمد عبدالباقی مرحوم، ساکن ایم بی ہاٹ سنتوش نگر کالونی کا 9 جولائی جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ اسی دن نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون 9700145547 ، 9700145408 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد علاء الدین ولد الحاج محمد فیض الدین مرحوم متوطن مرمامول مدور منڈل، ضلع سدی پیٹ حال مقیم جدہ سعودی عرب کا طویل علالت کے بعد 12جولائی 2020 کو بعمر 67 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ سات گنبد روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد اقصیٰ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 14 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ سات گنبد روڈ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9951166996 یا 9553295754 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ اختر جہاں زوجہ محمد عبدالمجید شیخ حیدر سابق موظف سعودی ایرلائنس حال مقیم ٹولی چوکی کلاسیفائیڈ Mam&Sons کا 12 جولائی مطابق 20 ذوالقعدہ 1441 ھ بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین قبرستان حکیم پیٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 دختران، 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8978479851 پر ربط کریں۔
٭ جناب ایم اے غنی ولد محمد فقیر الدین مرحوم کا مختصر علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد یکخانہ سلطان دائرہ ناد علی بیگ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 14 جولائی بعد عصر مسجد یکخانہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات 9666447278 یا 9848553150 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
٭ مولانا ، مفتی ، ڈاکٹر احمد اللہ بختیاری ساکن صالحین کالونی، نواب صاحب کنٹہ ، جہاں نما کا انتقال ہوگیا۔ مولانا ایک عرصہ دراز تک دارالعلوم حیدرآباد سے وابستہ رہے۔ مرحوم کے بڑے فرزند ڈاکٹر ولی اللہ بختیاری اس وقت سلطان العلوم کالج آف بزنس مینجمنٹ میں اسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ اللہ ، مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں رکھے جنت الفردوس میں اعلیٰ درجہ عطا کرے ، لواحقین کو صبر عطا کرے۔ آمین
٭ جناب زین العابدین خاں لودھی موظف محکمہ آبرسانی کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ المعروف ریتی کی مسجد چھاؤنی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور لودھی قبرستان چھاؤنی میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 14 جولائی بعد نماز عصر مسجد ریتی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں شوہر اور تین فرزندان شامل ہیں۔ تفصیلات 9849843805 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔