انـتـقـال

   

حیدرآباد ۔ 14 جنوری (راست) جناب محمد صادق علی خان ولد مرحوم نظام علی خان موظف ٹکنیکل آفیسر، محکمہ I& CADD, Irrigation, Divn. بھدراچلم، بھدرادری کتہ گوڈم کا 9 جنوری 2024 کو مختصر علالت کے بعد 75 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد محمدیہ قطب شاہی ایریا 9 پہاڑی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی، تدفین درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ ، حافظ بابا نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ، تین لڑکیاں اور دو لڑکے محمد متین علی خان (مقیم جدہ سعودی عرب) اور محمد محتشم علی خان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9704642872 پر ربط کریں۔
٭نواب میر شجاعت علی خان (محمد نواب) ولد نواب میر حسن علی خان مرحوم ڈپٹی کلکٹر جاگیردار، اوشناہ پور کا مختصر علالت کے بعد 14 جنوری 2024 ء بروز اتوار کی صبح مکان اویسی پورہ فرسٹ لانسر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان نواب میر عثمان خان، ضیاء گوڑہ پرانا پُل میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز منگل 16 جنوری بعد عصرمسجد قادریہ فرسٹ لانسر مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحوم نواب فصیح جنگ بہادر کے نواسے اور نواب میر احمد علی خان کے بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9550261758 یا 8019353913 پر ربط کریں۔