انــتــقال

   

حیدرآباد: جناب محمد عبدالعلیم فہیم ولد جناب محمد عبدالقیوم مرحوم کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد طور قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مغل کا تکیہ شمشیرگنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم آج بعد نماز عصر جامع مسجد طور قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985998126 پر ربط کریں۔
00 محترمہ ہاجرہ بیگم داؤد زوجہ جناب محمد داؤد ساکن پلر نمبر 215 ست سنگ روڈ راجندر نگر 16 جولائی کو بعمر 78 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد الہٰی چادرگھاٹ بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر اور دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391011283 پر ربط کریں۔
00 الحاج طہٰ وجاہت ہاشمی ولد جناب کریم اللہ ہاشمی مرحوم ساکن شانتی نگر کالونی 18 جولائی کو بعمر 66 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ٹیک نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان بورہ بنڈہ میں عمل میں آئی۔ مرحوم، انوارالعلوم کالج ملے پلی اسٹوڈنٹ یونین کے سابقہ صدر ہیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7893834264 ۔، 7337373264 پر ربط کریں۔
00 جناب رومیل اقبال فرزند ڈاکٹر راہی ساکن سنتوش نگر واٹرٹینک کا بروز جمعہ قلب پر حملے کے باعث بعمر 35 سال انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان شامل ہیں۔ مسجد صدیق اکبرؓ عیدی بازار میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور مسجد ہذا ہی میں فاتحہ سیوم بعد نماز ظہر بروز اتوار مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7989868660 پر ربط کریں۔
00 محترمہ حسین بانو زوجہ جناب محمد بن عبداللہ مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 جولائی کو مسجد حضرت عمر فاروقؓ میں ادا کی گئی اور تدفین فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 19 جولائی کو مرحوم کی رہائش گاہ پر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9912786770 یا 9100989320 پر ربط کریں۔
00 محترمہ رشیدہ اسد بنت نواب میر اسد علی خان مرحوم سابق مددگار پولیس زوجہ جناب سید احمد پاشاہ مرحوم کا آج دوپہر انتقال ہوگیا۔ تدفین آخرت منزل دارالسلام روڈ میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848085317 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد منیرالدین ولد جناب محمد سعیدالدین ساکن ٹولی چوکی کا طویل علالت کے بعد 17 جولائی کو انتقال ہوگیا اور تدفین آبائی قبرستان ابراہیم پٹنم میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7349109063 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد خواجہ علی خان سردار ولد جناب معین الدین مرحوم چیف ایڈیٹر روزنامہ ’’تاکید‘‘ انگلش، کا طویل علالت کے بعد 18 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 19 جولائی کو بعد نماز فجر مسجد صدیقیہ ناگاباؤلی میں ادا کی گئی۔ تدفین درگاہ حضرت اجالے شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 21 جولائی منگل کو بعد نماز عصر مسجد صدیقیہ ناگاباؤلی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 6300450057 یا 7013129473 پر ربط کریں۔
00 جناب سید یعقوب سابقہ پریس سکریٹری ایڈوکیٹس کلرک اسوسی ایشن سٹی سیول کورٹ کی اہلیہ محترمہ و قاریہ حمیدہ سلطانہ کا مختصر علالت کے بعد آج صبح دبیرپورہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر کالی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بنگلہ بینی دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند جناب سید شعیب شامل ہیں۔ مرحومہ جناب سید مجیب نمائندہ سیاست برائے نیوزی لینڈ کی حقیقی بڑی بھاوج تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246354876 ، 7013496038 پر ربط کریں۔