انقرہ میئر کے عہدے کے انتخابات میں اپوزیشن امیدوار کی برتری

   

انقرہ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے میئر کے عہدے کے انتخابات میں اہم اپوزیشن پارٹی ریپبلکن پپلس پارٹی (سی ایچ پی) کے امیدوار نے ابتدائی برتری حاصل کر لی ہے۔ ترکی میں اتوار کو 30 میٹرو پولیٹن اور صوبے کے کئی دارالحکومتوں کے میئر کے عہدے کا انتخاب ہوا تھا جس میں سبھی کی نگاہ اقتصادی ہب کہے جانے والے شہر استنبول پر ہے ۔ سی ایچ پی سیکولر پارٹی کے منصور یاوس 49.5 فیصد ووٹ کے ساتھ اپنے قریبی حریف صدر رجب طیب اردغان کی پارٹی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کے میہمت اوجاسیکي سے آگے چل رہے ہیں۔ ایناڈولو نیوز ایجنسی کے مطابق 55 فیصد گنتی کے بعد مسٹر اوجاسیکي کو 47.9 فیصد ووٹ ملے ہیں۔