انوراگ کیشپ اور تاپسی پنو کی رہائش گاہوں پر انکم ٹیکس دھاوے

,

   

ممبئی : بالی ووڈ کی بڑی شخصیتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انکم ٹیکس نے آج ممبئی اور پونے میں زائد از 30 مقامات پر دھاوے کئے۔ نامور فلم ڈائرکٹر انوراگ کیشپ، اداکارہ تاپسی پنو اور فلمساز وکاس بہل کے بشمول کئی فلمی شخصیتوں کے دفاتر اور دیگر مقامات پر دھاوے کئے گئے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ ممبئی اور دیگر مقامات پر انوراگ کیشپ، تاپسی پنو اور وکاس بہل کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی۔ فینٹوم فلمس اور سابق پارٹنر مدھومنٹینا کی رہائش گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جملہ 30 مقامات پر دھاوے کئے گئے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے ان دھاوؤں کے تعلق سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ انکم ٹیکس عہدیداروں کی تلاشی مہم جاری ہے۔ ٹیکس کی چوری کے کیس میں بالی ووڈ کی اہم شخصیتوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔