انوشکا کو بغیر ہیلمٹ بائیک پرجانا مہنگا پڑگیا

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو میں انوشکا شرما اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ بائیک پر بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں ۔ انوشکا شرما کی موٹر سائیکل سواری کی یہ ویڈیو آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا لیکن اس ویڈیو کے حوالے سے انوشکا شرما کو بھی کافی ٹرول کیا گیا، جس کی وجہ اصل میں اداکارہ کا بغیر ہیلمٹ گاڑی کی سواری تھی ۔ موٹر سائیکل سواری کی ویڈیو میں نہ تو انوشکا شرما اور نہ ہی ان کے باڈی گارڈ نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔ اب انوشکا شرما اس کی وجہ سے مشکل میں ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ آخر معاملہ کیا ہے۔ ویراٹ کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنی فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بحث میں ہیں۔ حال ہی میں انوشکا شرما کی موٹر سائیکل سواری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں انوشکا شرما کو بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ انوشکا شرما کی اس ویڈیو میں ان کے موٹر سائیکل سوار باڈی گارڈ نے بھی ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے انوشکا شرما اب مشکل میں پھنستی نظر آرہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما کے باڈی گارڈ پر 10500 روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جس موٹر سائیکل پر امیتابھ بچن نظر آئے تھے اس کا بھی چالان کر دیا گیا ہے، کیونکہ امیتابھ نے بھی ہیلمٹ نہیں پہنا تھا ۔