انٹرمیڈیٹ طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد 2 اگسٹ (سیاست نیوز) دنڈیگل پولیس حدود میں ایک طالبہ کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ عائشہ بیگم جو راجیو گروہا کلپا علاقہ کے ساکن عبدالقیوم کی بیٹی انٹر سال دوم کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ اس لڑکی نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس دنڈیگل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔