حیدرآباد ۔ 25 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت آج سپلیمنٹری امتحان کے فرسٹ ایئر میتھمیٹکس 1B، زوالوجی 1 اور ہسٹری 1 پرچہ جات کا امتحان ہوا۔ سکنڈ ایئر میتھمیٹکس 2B ، زوالوجی 2 اور ہسٹری 2 مضامین کے امتحانات منعقد ہوئے۔ غیر حاضر طلبہ کی تعداد 8176 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ حاضری کا فیصد 93.52 رہا۔ فرسٹ ایئر میں نقل نویسی کے 17 کیسیس درج کئے گئے ۔ سکنڈ ایئر کے تین مضامین میں نقل نویسی کے 9 کیسیس درج کئے گئے ۔ 1
جن میں سنگاریڈی 8 اور میدک میں ایک کیس شامل ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے آبزرورس نے نظام آباد، سدی پیٹ، میدک اور ملکاجگیری اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ 1