انڈونیشیاء میں 6.1شدت سے زلزلے کے جھٹکے

,

   

جاکارتا۔ انڈونیشیاء کے مشرقی صوبے نارتھ مالوکو میں ریکٹر اسکیل پر 6.1شدت سے زلزلے کا ایک جھٹکا محسوس کیاگیاہے‘ عہدیداروں کے بموجب اب تک کسی جالی او رمالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ میٹرولوجی او رجیو فزیکس ایجنسی نے کوئی سونامی کی وارننگ نہیں دی ہے کیونکہ جھٹکوں کے سبب کوئی بڑ ی لہریں پیدا نہیں ہوئی ہیں۔

مذکورہ ایجنسی کے بموجب چہارشنبہ کے روز مذکورہ زلزلہ5.09شام کو سمندری سطح کے اندر10کیلومیٹر کی گہرائی پر محسوس ہوا ہے‘ او راس کا مرکز ٹیرناٹا شہر سے 135کیلو جنوب میں واقعہ تھا۔

محکمہ آفات سماوی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زد میں آنے والے ٹیرناٹا شہر اور ماناڈو شہر سے کسی جانی او رمالی نقصان کی خبریں نہیں ہیں۔نارتھ مالوکو صوبہ کے آفات سماوی یونٹ کے اپریشن سربراہ فہابی الٹنگ نے زنہو کو بتایاکہ”جھٹکوں سے حالماہیرہ ضلع کے رہائشیوں میں دہشت کاماحول پیدا ہوگیا۔

ٹیرناٹا میں مکینوں نے جھٹکے محسوس کئے ہیں۔

کسی عمار ت کو نقصان پہنچا ہے او رنہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے“۔

زنہو سے بات کرتے ہوئے آفات سماجی ایجنسی کے ایک مقامی عہدیدار نے بتاحاکہ ماناڈو میں بھی بغیر کسی خوف او رپریشانی کیساتھ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔