انڈونیشیاء میں 6.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے

,

   

اس میں سونامی کے متحرک کرنے کی صلاحیت نہیں تھی
جاکاراتا۔انڈونیشیال کے مشرقی صوبے شمالی مالی میں بدھ کے روز6.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے‘ لیکن اس میں سونامی کی صلاحیت نہیں تھی‘ ملک کی موسمیاتی ایجنسی نے یہ جانکاری دی ہے۔

زنہوا نیوز نے موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے بتایاکہ زلزلہ صبح 9.48بجے آیا‘ او راس کا مرکزمغربی بلمہرہ ریجنسی سے 68کیلو میٹر شمال مغرب میں سمندر میں 109کیلو میٹر گہرائی میں تھا۔

اس نے بتایاکہ زلزلے کے جھٹکے شمالی سولا ویسی کے قریبی صوبے میں بھی محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی کیونکہ زلزلے بڑی لہریں نہیں اٹھیں گیں۔

انڈونیشیاء کے جزیرہ نما ملک ہے ”بحرالکاہل کی رنگ آف فائر“کہلانے والے ایک کمزورزلزلہ زدہ علاقے پر واقع ہونے کی وجہہ سے اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔