انڈونیشیا: انتہا پسندوں کے حملہ میں 4 عیسائی ہلاک

   

جکارتہ : انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں انتہا پسندوں کے مسیحی برادری پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے جمعے کی صبح سولاویسی کے وسطی حصے میں ایک گاؤں پر گھات لگا کرحملہ کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ کچھ گھر بھی نذرآتش کردیے گئے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ کوئی گرفتاری بھی ابھی تک عمل میں نہیں آئی ہے۔