جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی جاوا میں منگل کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ موسمیاتی اور جیو فزیکل ایجنسی کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:07 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 بتائی گئی۔ زلزلے کا مرکز جیمبر ریجنسی سے 284 کلومیٹر جنوب مغرب میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں سمندر میں واقع تھا۔زلزلے میں بڑی لہریں اٹھنے کی صلاحیت نہیں تھی۔ایجنسی کے مطابق زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔