انڈونیشیا کے نئے صدر سوبیانتو کی حلف برداری

   

جکارتہ : 14 فروری کو انڈونیشیا میں صدر کا انتخاب جیتنے والے پربووو سوبیانتو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔انتارا نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب نئے دارالحکومت نوسانتارا میں منعقد ہوئی۔انڈونیشیا کے آٹھویں صدر منتخب ہونے والے سوبیانتو نے تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ایک بیان میں سوبیانتو نے کہا کہ وہ اپنی صدارت کے دوران عوام اور اپنے ملک کے مفادات کو مدنظر رکھیں گے۔سابق صدر جوکو ویدودو کے بیٹے جبران راکا نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔سوبیانتو اس سے قبل وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ جبران سورکارتا کے میئر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔انڈونیشیا کے الیکشن کمیشن (کے پی یو) نے اعلان کیا ہے کہ 14 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پرابوو سوبیانتو 58.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے تھے۔