انڈیانے آسٹریلیا کو دوسرا ٹی 20ہرایا

   

ناگپور : بارش کے سبب ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج یہاں دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل گھٹاکر 8 اوور کا میچ کرنا پڑا ۔ روہت شرما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا ۔ آر ن پنچ (31) کی ٹیم نے 90/5 اسکور کئے ۔ وکٹ کیپر میتھیو ویڈ نے آج بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 43 ناٹ آؤٹ اسکور کئے ۔ تاہم روہت نے 46 ناٹ آؤٹ کے ذریعہ جوابی اننگز کی قیادت کی اور 4 گیندیں قبل میزبان ٹیم 92/4 کے ساتھ سیریز میں 1-1 کے مساوی موقف پر آگئی ۔