انڈیا اتحاد کی 31مارچ کو رام لیلا میدان میں مہا ریالی

,

   

اروند کجریوال کی گرفتاری کی مذمت،آئین اورجمہوریت کو بچانے کا عزم

نئی دہلی: انڈیا بلاک نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ دہلی شراب پالیسی کیس میں اروند کجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے 31 مارچ کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک میگا ریلی نکالیں گے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو 21 مارچ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت دہلی کے سیول لائنز علاقے میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر تلاشی کے بعد گرفتار کیا تھا۔اس کے بعد انہیں مبینہ شراب گھوٹالہ میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ان کے کردار کے بارے میں تفصیلی اور مسلسل پوچھ گچھ کے لیے 28 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انڈیا بلاک اتحادیوں AAP اور کانگریس نے ریالی کا اعلان کیا۔عآپ لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ جمہوریت اور ملک خطرے میں ہے۔ تمام انڈیا۔بلاک پارٹیاں ملک کے مفادات اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے یہ ‘مہا ریالی’ نکالیں گی۔ ملک میں جمہوریت کا خاتمہ کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار گیا گیا ہے۔ ہر اس شخص میں غصہ ہے جو آئین اور جمہوریت سے محبت اور احترام کرتا ہے۔ ایک ایک کرکے وزیر اعظم مودی ہر اپوزیشن لیڈر کے خلاف فرضی کیس دائر کرنے کے لیے ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ کانگریس دہلی کے صدر ارویندر سنگھ لولی نے بھی کہا کہ 31 مارچ کی مہا ریلی سیاسی نہیں ہوگی بلکہ ملک کی جمہوریت کو بچانے اور مرکز کے خلاف آواز اٹھانے کی کال ہوگی۔جمعہ کو، انڈیا بلاک کے کئی لیڈروں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کی تاکہ اروند کجریوال کی گرفتاری اور لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن لیڈروں کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا جا سکے۔میٹنگ کے دوران انڈیا بلاک کے رہنماؤں نے پول پینل کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں مرکزی ایجنسیوں کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنانے کے حالیہ واقعات کی فہرست پیش کی گئی اور الزام لگایا گیا تھا کہ اپوزیشن قائدین کو جان بوجھ کر پریشان کیا جارہا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو دبانے کے لیے حکمراں بی جے پی کی طرف سے مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔