انڈیا موبائل کانگریس 2023کا آغاز

   

نئی دہلی: انڈیا موبائل کانگریس 2023 ایونٹ جمعہ کو ہندوستان میں شروع ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آئی ایم سی 2023 میں اپنے خطاب میں ٹیکنالوجی سے متعلق بہت سے مسائل کا ذکر کیا۔ اپنی تقریر میں پی ایم مودی نے ہندوستان کے موبائل ایکسپورٹر بننے، ایپل اور گوگل جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ہندوستان میں مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنے کی بات کی۔پی ایم نے کہا کہ 2014 میں ہندوستان میں چند سو اسٹارٹ اپس تھے لیکن اب یہ تعداد تقریباً ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ انڈیا موبائل کانگریس میں پی ایم نے اور کن چیزوں کا ذکر کیا۔ پی ایم مودی نے آئی ایم سی 2023 میں کہا کہ آج، ٹیکنالوجی میں ہر روز تیز رفتار تبدیلیوں کی وجہ سے، ہم کہہ سکتے ہیں مستقبل یہاں اور ابھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان موبائل براڈ بینڈ کی رفتار کے لحاظ سے 118 ویں پوزیشن سے 43 ویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔ اور 5G سروس کے آغاز کے ایک سال کے اندر چار لاکھ 5G بیس اسٹیشن لگائے گئے ہیں۔