انڈیا گیٹ دہلی: راستہ نہ بتانے پر فوٹو گرافر پر چاقو سے حملہ

   

نئی دہلی: تلنگانہ کے رہنے والے ایک شخص نے دہلی میں انڈیا گیٹ پر فوٹو گرافر کے طور پر کام کرنے والے ایک شخص کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ آج چہارشنبہ کو پیش آیا جس میں تلنگانہ کے 27 سالہ شہری سری ملا یوہان نے انڈیا گیٹ پر ایک 28 سالہ فوٹو گرافر پر صرف اسی لئے چاقو سے حملہ کردیا کیونکہ اس نے یوہان کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن جانے کا راستہ نہیں بتایا تھا۔پولیس نے بتایا کہ زخمی کی شناخت نیپال سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ میں اس کی گردن اور انگلیاں زخمی ہوگئیں۔