حیدرآباد۔/5 نومبر، ( سیاست نیوز) انڈین مسلمس فار سیول رائیٹس(IMCR) کی جانب سے بین مذاہب مباحثہ کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ مختلف مذاہب میں انسانی اقدار کی تشہیر کی جاسکے۔ تنظیم کے صدرنشین اور سابق رکن راجیہ سبھا محمد ادیب کے مطابق7 نومبر کو سہ پہر 3 بجے نئی دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر لودھی روڈ کے کانفرنس ہال II میں یہ پروگرام منعقد ہوگا۔ دنیا کے مختلف حصوں میں انسانیت کو درپیش مسائل کے پس منظر میں بین مذاہب مباحثہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سماج کے مختلف طبقات کی نمائندہ شخصیتیں مباحثہ میں حصہ لیں گی۔ ملک کے موجودہ حالات میں بین مذاہب مباحث کے ذریعہ سماج سے نفرت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔1