انڈین کلچرل سوسائٹی و بزم عثمانیہ جدہ کی جانب سے خان صاحب نواز خان سابق چیرمین کیلئے خیرمقدمی تقریب

   

جدہ (عارف قریشی) : حیدرآباد کی مقرر شخصیت جناب خان صاحب بادشاہ نواز خان صاحب سابق نیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ حیدرآباد ؍ سکندرآباد کے اعزاز میں جدہ کی سب سے پہلی اور قدیم این آر آئی تنظیم انڈین کلچرل سوسائٹی و بزم عثمانیہ جدہ کی جانب سے صدر بزم و سوسائٹی جناب عارف قریشی کی جدہ کی رہائش گاہ پر شاندار خیرمقدمی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جدہ کی معزز شخصیتوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز حافظ عبدل سلام کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ صدر بزم و سوسائٹی جناب عارف قریشی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے خان صاحب نواز خان صاحب کو عمرہ کی ادائیگی اور مدینہ منورہ کی زیارت کی مبارکباد دی۔ قریشی نے کہا کہ آج کے ناسازگار دور میں ہمارے بچیوں کو وکیل بنانے کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ اگر ہمارے بچے وکیل بن گئے یا جج یا مجسٹریٹ بن گئے تو وہ ملت و قوم اور حیدرآباد و اپنے ملک کی قدمت اچھی طرح کرسکتے ہیں۔ خان صاحب بادشاہ نواز خان صاحب نے رقت انگیز دعا کی۔ تقریب کے بعد شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔