انڈیگو طیارہ میں مسافر کو خون کی قئے، ہاسپٹل میں موت

   

ممبئی : انڈیگو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ممبئی سے رانچی جا رہی فلائٹ نمبر 6ای 5093 کو میڈیکل ایمرجنسی کے سبب ناگپور ڈائیورٹ کر دیا گیا، مسافر کو طبی سہولت کے لیے اسپتال لے جایا گیا لیکن اس کی جان نہیں بچ سکی۔ انڈیگو طیارہ میں ایک مسافر کو اچانک خون کی الٹی ہوئی، اور اس سے پہلے کہ اسے ضروری علاج مل پاتا وہ موت کی نیند سو گیا۔ اس سلسلہ میں انڈیگو ایئرلائنز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ممبئی سے رانچی جا رہی فلائٹ کے اچانک ناگپور ڈائیورٹ کیے جانے کی وجہ بھی بتائی ہے۔ ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ ممبئی سے رانچی جا رہی انڈیگو کے فلائٹ نمبر 6ای 5093 کو طبی ایمرجنسی کے سبب ناگپور ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ بیمار مسافر کو طیارہ سے اتار دیا گیا اور اسے آگے کی طبی مدد کے لیے اسپتال لے جایاگیا۔ بدقسمتی سے مسافر کی جان نہیں بچ سکی۔ ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔